Discover
خُدا کی راستبازی جو رومیوں کے خط میں ظاہر کی گئی ہے- ہمارا خُداوند جو خُدا کی راستبازی بن گیا (II)
خُدا کی راستبازی جو رومیوں کے خط میں ظاہر کی گئی ہے- ہمارا خُداوند جو خُدا کی راستبازی بن گیا (II)
Author: The New Life Mission
Subscribed: 2Played: 13Subscribe
Share
© Copyright 2020 by Hephzibah Publishing House
Description
اِس کتاب کے الفاظ آپ کے دل کی پیاس بجھائیں گے۔ آج مسیحی لوگ زندگی گزارنا جاری رکھتے ہیں جب کہ اَصل گناہ کے سچے حل کو نہیں جانتے، جو وہ ہر روز سرزد کر رہے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ خُد اکی راستبازی کیا ہے؟ مصنف اُمید کرتاہے کہ آپ اپنے آپ سے یہ سوال پوچھیں گے اور خُد اکی راستبازی پر ایمان رکھیں گے، جو اِس کتاب میں ظاہر کی گئی ہے۔
تقدیر، توجیہہ اور رفتہ رفتہ پاکیزگی کی تعلیمات مسیحی الٰہی تعلیم میں خاص ہیں جو ایمانداروں کی رُوحوں میں پریشانی اور کھوکھلا پن لا چکی ہیں۔ لیکن، پیارے مسیحیو،اَب وقت ہے کہ آپ کو خُدا کو جاننا، اُس کی راستبازی کے بارے میں سیکھنا اور پُر یقین ایمان کو جاری رکھنا چاہیے۔
یہ کتابیں آپ کی روح کو عظیم سوجھ بوجھ مہیاکریں گی اور اِسے اطمینان کی جانب راغب کریں گی۔ مصنف چاہتاہے کہ آپ خُداکی راستبازی کی برکات کو جاننے کی صلاحیت حاصل کریں۔
https://www.bjnewlife.org/
https://youtube.com/@TheNewLifeMission
https://www.facebook.com/shin.john.35

30 Episodes
Reverse
حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ اپنی خلاصی سے پہلے اُسکا بدن خُدا کی شریعت کے وسیلہ سے موت کے لیے لعنتی تھا، پولُس رسوُل نے ایمان کا اِقرار کیِا کہ وہ ،یسوُع مسیِح پر ایمان لانے کے وسیلہ سے،گناہ کے اعتبار سے مُردہ تھا ۔ خُدا کی راستبازی ملنے سے پہلے— یہ ہے ،یعنی ہمارے نئےسِرے سےپیدا ہونے سے پہلے — ہم میں سے وہ جو یسوُع پر ایمان رکھتے ہیں شریعت کی حکمرانی اور لعنت کے ماتحت زندہ رہاکرتےتھے ۔یوں ، شریعت ہم پر حکمرانی کرتی اگر ہم یسوُع مسیِح سے ملنے کے وسیلہ سے جو ہمارے پاس خُدا کی راستبازی لایا اپنے گناہوں سے چھُڑائے نہ جا چُکے ہوتے ۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
رومیوں ۷:۷بیان کرتا ہے، ”پس ہم کیا کہیں ؟ کیا شریعت گناہ ہے ؟ہرگز نہیں بلکہ بغیر شریعت کے میَں گناہ کو نہ پہچانتا “ پولُس جاری رکھتا ہے ، ” مثلاً اگر شریعت یہ نہ کہتی کہ تُو لالچ نہ کر تو میَں لالچ کو نہ جانتا ۔“ مزید برآں ، وہ اضافہ کرتا ہے ،” مگر گناہ نے موقع پاکر حکم کے ذریعہ سے مجھ میں ہر طرح کا لالچ پیدا کردیا ۔“ پولُس نے احساس کیِا کہ وہ خُدا کے تمام ۶۱۳حکموں کی خلاف ورزی کررہا تھا ۔ دوسرے الفاظ میں ، وہ گناہ کے انبار سے زیادہ کچھ نہیں تھا جوکچھ نہیں کرسکتا تھا بلکہ گناہ سرزد کرنا، کیونکہ وہ پہلے اِنسان آدم کی نسل میں سے تھا، کمزوری میں پلا بڑھا، اور اپنی ماں کے ذریعے گناہ میں پیدا ہُواتھا ۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
خُدا ہمیں کتنی برکت دے چُکا ہے !اگر خُدا ہماری مانند ہوتا ، وہ ہم پر شاید دو یا تین مرتبہ رحم کرچُکا ہوتا ، بلکہ آخر صبر کا دامن چھوڑ چُکا ہوتا ۔ لیکن خُدا اِنسان نہیں ہے ،اور اُس کا صبر کوئی حد نہیں رکھتا ۔ وہ ہم پر اپنا لا اختتام فضل اُنڈیلنا جاری رکھتا ہے ، علاوہ ازیں آیا ہم اچھے کام کرتے ہیں یا نہیں ،آیاہم اُس کے کلام کی تابعداری کرتے ہیں یا نہیں۔ ایسے محبت کرنے والے خُدا سے ، ہم بچ نہیں سکتے بلکہ تعریف ، پرستش اور اُس کی خدمت کرتے ہیں ۔داؤد بادشا ہ نے اپنی تمام عمر بھر خُداوند کی تمجید کی ،ہروقت اُس کی حفاظت کرنے کے لیے اُس کا شکر یہ اداکرتے ہُوئے جب وہ اپنی زندگی میں مشکلوں کی وجہ سے مصیبت میں تھا ۔ اُس نے اقرار کیِا، ” کیونکہ تیری بدولت میَں فوج پر دھاواکرتا ہُوں اور اپنے خُداکی بدولت دیوار پھاندجاتا ہُوں۔“ (زبور ۱۸:۲۹)۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
ہم جو نئے سِرے سے پیدا ہُوئے ہیں ،ہم بھی گناہ کرتے ہیں، گوہم جسم کے ساتھ نیکی کرنا چاہتے ہیں ۔رومیوں ۷:۱۹بیان کرتا ہے ،”چنانچہ جس نیکی کا ارادہ کرتا ہُوں وہ تو نہیں کرتا مگر جس بدی کا ارادہ نہیں کرتا اُسے کرلیتا ہُوں۔“ ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے اندر کوئی نیکی بسی ہُوئی نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے ہم یہ سوچتے ہُوئے غم میں سانس لیتے ہیں، ” کیا میَں اپنے ایمان کو قائم رکھنے کے قابل ہُوں گا۔“ ہم اپنے بے اُمیداور بدکار جسم کی بدولت بُری طرح غم اُٹھاتے ہیں ۔کیا آپ جانتے ہیں جسم کتنا خُود غرض ہے ؟ رومیوں ۷:۱۸بیان کرتا ہے ،” کیونکہ میَں جانتا ہُوں کہ مجھ میں یعنی میرے جسم میں کوئی نیکی بسی ہُوئی نہیں البتہ ارادہ تو مجھ میں موجود ہے مگر نیک کام مجھ سے بن نہیں پڑتے ۔ “
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
کتاب ِ مقدس ہمیں یہ بھی بتاتی ہے ،”غرض میَں خُود اپنی عقل سے تو خُد ا کی شریعت کا مگر جسم سے گناہ کی شریعت کا محکوم ہُوں۔ “ اور یہ شریعت ہے جوہم پرغالب آتی ہے ۔ ہمارے دل خُدا سے محبت کرنے اور سچائی سے محبت کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں ،لیکن گناہ کی شریعت کی خدمت کرنا جسم کے لیے یہ واحد فطری بات ہے ۔ خُدا کا کلام ہمیں بتاتا ہے کہ دل خوشخبری اور اُس کی راستبازی کی خدمت کرتا ہے ، جبکہ جسم صرف گناہ کی خدمت کرتا ہے ۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
اِس طرح ہم بارہ اِقسام کے گناہ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ ہم بچ نہیں سکتے بلکہ اقرار کریں کہ ہم گناہگار ہیں کیونکہ ہم اپنے دل میں گناہ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ بنی نوع اِنسان گناہگار پیدا ہوتا ہے اور ناقابل ِ بچاؤ گناہگار ہے کیونکہ وہ موروثی طورپر اپنے اندر گناہ رکھتا ہے ، حتیٰ کہ اگر وہ اپنی تمام زندگی میں گناہ نہیں بھی کرتا ۔ہرکوئی گناہگار بن جاتا ہے کیونکہ ہر کوئی اپنے دل میں گناہ کے ساتھ پیدا ہوتا ہے ۔حتیٰ کہ اگر ہم جسم کے ساتھ گناہ نہیں کرتے ، ہم گناہگار بننے سے بچ نہیں سکتے کیونکہ خُدا دل پر نظر کرتا ہے ۔ پس تمام بنی نوع اِنسان خُداکے سامنے گناہگار ہیں۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
دوسرا موضوع یہ ہے: ”اِس لیے کہ جو کام شریعت جسم کے سبب سے کمزور ہوکرنہ کر سکی وہ خُدا نےکیِا۔“ (رومیوں ۸: ۳)۔اِس کا مطلب یہ ہے ،کیونکہ لوگ اپنے جسم میں خُدا کی دی ہُوئی شریعت کی پیروی نہیں کرسکتے تھے ،یسوع مسیح نے ،اپنے بپتسمہ اور صلیب پر اپنی موت کے ساتھ اپنے آپ پر اُن کے تمام گناہوں کو اُٹھانے کے وسیلہ سے ،اُنہیں اُن کے گناہوں اور عدالت سے بچایا ۔ یہ ہےکیونکہ یسوع اِس دُنیا میں آیا اور یوحنا سے اپنے بپتسمہ کے ساتھ ایک ہی بار بنی نوع اِنسان کے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا جو دُنیا کے تمام گناہوں کو اپنی صلیب پر لے جاسکتا تھا ،اُس پرمصلوُب ہو سکتا تھا ،اور اُن سب کو بچانے کے لیے مُردوں میں سے جی اُٹھ سکتا تھا جو اِس سچائی پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہمارے خداوند کے یہ تمام کام گناہگاروں کو اُن کے گناہوں سے بچانے کے لیے، ہمارے خُدا باپ کی مرضی کی فرمانبرداری میں خُدا کی راستبازی پوری کرنے کا مطلب رکھتے تھے ۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
سب سے پہلے ، رومیوں۸:۱ ہمیں بتاتا ہے ، ” پس اَب جو مسیح یسوع میں ہیں اُن پر سزا کا حکم نہیں ۔“ وہ جو خُدا کی راستبازی پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے یسوع مسیح میں زندہ رہتے ہیں یقیناً کوئی گناہ نہیں رکھتے ۔ ایسا ایمان یسوع کے بپتسمہ اور اُس کے خون پر بنیادرکھتا ہے جو شریعت کے تمام راست مطالبہ کو پورا کر چُکا ہے۔ خُدا کی راستبازی پرایمان نئے سِرے سے پیدا شُدہ مقدسین کے لیے اہم ترین مرکزی ایمان ہے ۔کیسے محض کوئی اخلاقیات سے بے گناہ بن سکتا ہے ؟ مگر یسوع مسیح کے وسیلہ سے خُدا کی راستبازی پر اپنے غیر متزلزل ایمان کے ساتھ ، اُن کے سب گناہ غائب ہو چُکے ہیں،یہ ہےکیونکہ یسوع نے اپنے بپتسمہ کے وسیلہ سے دُنیا کے تمام گناہوں کو اپنے بدن پراُٹھالیا،یعنی اُن کی خاطر جو خُدا کی راستبازی پر ایمان رکھتے ہیں۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
آیا کوئی سچا مسیحی ہے یا نہیں اِس کے مطابق تفریق کرتاہے آیا خُدا کا رُوح اُس میں بسا ہُوا ہے ۔ کیسے کوئی مسیحی ہو سکتا ہے ، آیا وہ یسوع پر ایمان رکھتا ہے یا نہیں ،اگر وہ اپنے دل کے اندر رُوح القدس نہیں رکھتا ہے ؟پولُس ہمیں بتاتا ہے کہ آیا ہم یسوع پرایمان رکھتے ہیں ،اہم ترین سوال نہیں ہے،لیکن آیا ہم خُدا کی راستبازی دریافت کرنے یا نہ کرنے کے بعد اُس پر ایمان رکھتے ہیں۔ مقدسین سے مطلوب سچا ایمان وہ ایمان ہے جو اُن میں رُوح کےبسنے کے لیے تیار ہے ۔ آپ کے اندر رُوح القدس کی موجودگی متعیّن کرےگی آیا آپ مسیحی ہیں یا نہیں۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
کتاب ِ مقدس بیان کرتی ہے کہ وہ جو رُوح کے مطابق زندہ رہتےہیں اپنے ذہن کو رُوح کی باتوں پر لگاتےہیں ۔ اگر ہم خُد اکی راستبازی پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے تمام گناہوں سے معاف ہو چُکے ہیں ،ہمیں بغیر سوچ کے نہیں رہنا چاہیے ،بلکہ رُوح کے کام پر غوروفکر کرتے ہُوئے زندہ رہنا چاہیے ۔وہ جو رُوح کے مطابق زندہ رہتے ہیں رُوحانی طورپرسوچتے ہیں اور ایمان کے وسیلہ سے رُوح کےکام کرنے کے لیے مقررہوتےہیں ۔ خوش نصیب ہیں وہ جو رُوح کے کام کی پیروی کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو خُدا کو خوش کرتے، دوسروں کو دُنیا کے گناہوں سے بچاتے، اور ایمان کے وسیلہ سے زندہ رہتے ہیں ۔ہم اپنے گناہوں سے معاف ہو چُکے ہیں اور اِس لیےہمیں یقیناً رُوح کے کاموں پر ذہن لگانا چاہیے اور اُس کے مطابق زندہ رہنا چاہیے ۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
پولُس رسول ،جس نے آدمی کے طور پر خُدا سے نجات حاصل کی ،نے کہا کہ نئےسِرے سے پیدا شُدہ ایمانداروں کو جسم کے مطابق نہیں،بلکہ رُوح کے مطابق زندہ رہنا چاہیے ۔خاص طور پر ، پولُس نے کہا کہ اگر ہم ،جوخُداکی راستبازی رکھتے ہیں، جسم کے مطابق زندہ رہتے ہیں، ہم مرجائیں گے،لیکن اگر ہم رُوح کے مطابق زندہ رہتےہیں ، ہم زندہ رہیں گے ۔ اِس طرح ہمیں یقیناًاِس سچائی پر ایمان رکھنا چاہیے ۔ تب، اُنہیں کس کے مطابق زندہ رہنا چاہیے جو خُداکی راست بازی پر ایمان رکھتے ہیں؟ کیا اُنہیں خُداکی راستبازی کے مطابق یا جسم کی خواہش کے مطابق زندہ رہنا چاہیے ؟اُنہیں یقینا ًجاننا چاہیے کہ کیا درست ہے اور اپنے بدنوں کو خُداکےراست کاموں میں اپنے آپ کو وقف کرنے کے لیے نظم و ضبط میں لانا چاہیے ۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
ہم پانی اور رُوح کی خوشخبری پر اپنے ایمان کے وسیلہ سے اپنے گناہوں کے معافی ہونے کے بعد خُدا کے بیٹے بن گئے ۔ رُوح القدس ہمارے دلوں میں بس چُکا ہے اور یہ کہتے ہُوئے ، ہماری گواہی بن چُکا ہے ، ” تم خُدا کے بیٹے اور اُس کے لوگ ہو۔“ وہ جو اپنے دلوں میں رُوح القدس نہیں رکھتے ہیں ،دوسری طرف ، اُن پر شریعت گواہی دیتی ہے ، ”تم خُدا کے بیٹے نہیں ،بلکہ گناہگار ہو۔“
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
کیا خُدا کے لیے دُکھ اُٹھانا ہمارے لیے قابل ِ عزت نہیں ہے ، جس کی ہم گہرائی سے عزت اور تعظیم کرتے ہیں؟یہ یقیناً ہے ؛ یہ ایک جلالی دُکھ ہے ۔یہ ہے کیوں وہ جو خُدا کی راستباز ی پر ایمان رکھتے ہیں ۔اُس کی راستبازی کے لیے دُکھ اُٹھا تے ہیں ۔ اب آپ کس کے لیے دُکھ اُٹھارہے ہیں؟ کیا آپ دُنیا کے لیے اور اپنے جسم کے لیے دُکھ اُٹھارہے ہیں ؟دُنیا کے دُکھ برداشت کرناآپ کی جان کے لیے کس فائدہ کا ہوگا؟ خُدا کی راستبازی کےلیے دُکھ اُٹھائیں اور اِس پر ایمان رکھیں ۔ تب خُدا کا جلال آپ پرہوگا ۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
رُوح القدس اُنکے دلوں میں ہے جو خُدا کی راستبازی پر ایمان رکھتےہیں۔ رُوح القدس اُن سے دعامنگواتا ہے اور اُنہیں ایسا کرنےکے لیے مدددیتا ہے ۔ وہ اُنکی کراہنے کے ساتھ ساتھ شفاعت بھی کرتا ہے جو بیان نہیں ہو سکتی ۔ اِس کا مطلب ہے کہ رُوح القدس اُن کی خُدا کے مرضی کے مطابق دعامانگنے کے لیے مدد کرتا ہے ۔ یہی وجہ ہے جو خُداکی راستبازی پر ایمان رکھتےہیں، وہ خُدا کے بیٹے کہلاتےہیں۔ خُداوند اُن سے وعدہ کرتاہے کہ وہ اُن کے ساتھ دُنیا کے آخر تک ہمیشہ رہے گا ۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
یہی وجہ ہےہمیں یقیناً یہ وجہ جاننی چاہیے کہ خُدا نے کیوں آدم اور حوا کو نیک و بدکی پہچان کے درخت سے نہ کھانے کا حکم دیا ۔ وجہ کیا تھی ؟ بنی نوع اِنسان کو خُدا کی شریعت کے ماتحت رکھنا تھا اور ہمیں یسوع مسیح کے وسیلہ سے چھُڑانےکےلیے اپنے بیٹے بنانا تھا ۔ خُداکی ساری راستبازی کلام میں پوشیدہ ہے ،”اور ہم کو معلوم ہے کہ سب چیزیں مل کر خُدا سے محبت رکھنے والوں کے لیے بھلائی پیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لیے جو خُداکے ارادہ کے موافق بُلائے گئے۔“ (رومیوں ۸ : ۲۸ ) ، ہمیں یقیناًیسوع مسیح کے وسیلہ سے عطاکی گئی پانی اور رُوح کی خوشخبری میں اِس سوال کا جواب تلاش کرنا چاہیے ۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
یہ حوالے ہمیں بتاتے ہیں کہ خُدا لوگوں کو یسوع مسیح میں بچانے کےلیے پہلے سے مقررکرچُکا ہے ۔ ایسا کرنے کےلیے ، خُدا اُنہیں مسیح میں بُلا چُکا ہے ، اُنہیں راستباز ٹھہرایا ،جنہیں اُس نے بُلایا ،اور اُنہیں جلال بخشا جنہیں اُس نے راستباز ٹھہرایا ۔ صحیفہ کی ساری بنیاد کا منصوبہ بنایاگیاہے اور یسوع مسیح کے اندرکام کیا گیا ہے ۔رومیوں کا خط ہمیں یہ بتاتا ہے ،مگربہت سارے ماہر ِ عِلمِ اِلٰہیات اور جھوٹے خادمین اِس واضح اور سادہ سچائی کو جھوٹی اِلٰہی تعلیم میں تبدیل کرچُکے ہیں ، جو اُن کے ذاتی خیالات اور ذاتی دلچسپیوں پر مشتمل ہے اور شوق سے اِسے پھیلاتے ہیں۔ اب ہم اپنی توجہ معائنہ کرنے پر دیں گے کہ کتنے سارے اِس سچائی کو غلط سمجھتے ہیں۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
اگر خُدا پہلے ہی یسوع مسیح میں ہمیں اپنی راستبازی کے ساتھ حتیٰ کہ تخلیق سے پہلے ڈھانپنے کا فیصلہ کر چُکا تھا ، تب کوئی اُسے چھیڑنے کے قابل نہیں ہوگا ۔ خُداکی راستبازی پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اور توجیہ کی اِلٰہی تعلیم کے وسیلہ سے نہیں ،وہ جو اصلی طورپر بے گناہ بن چُکے ہیں خُدا کے حقیقی بیٹےہیں ۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
پولُس نے رومیوں ۸ : ۳۱ میں کہا ، ” پس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں ؟اگر خُدا ہماری طرف ہے توکون ہمارا مخالف ہے؟“ پولُس کی مانند ،ہم تجربہ کرچُکے ہیں کہ پانی اور رُوح کی خوشخبری جونہی وقت گزرتا جاتا ہے چمکتی ہے اور حتیٰ کہ زیادہ بڑی نجات کی خوشخبری بن جاتی ہے جتنی زیادہ ہماری کمزوریاں ظاہرہوتی جاتی ہیں ۔جتنی زیادہ ہم پانی اور رُوح کی خوشخبری کی خدمت کرتےہیں ، اُتنے زیادہ کامل ایمان اور خوشی کے ساتھ ہم بھرتے جاتےہیں۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
دُنیا میں کوئی ایذارسانی یا مصیبت ہمیں ہمارے خُدا کی محبت سے جُدا نہیں کر سکتی جو ہمیں ہمارے گناہوں سے بچا چُکا ہے ۔ حتیٰ کہ جب ہم اپنی تھکاوٹ میں ، تنہا چھوڑے جانے کی خواہش کرتےہیں، اورکوئی ہم سے پوچھتا ہے آیا یسوع ہمیں ہمارے گناہوں سے بچا چُکا ہے یا نہیں ،ہم سب جواب دیں گے کہ یسوع بے شک بچا چُکا ہے یعنی ہم گناہوں کے بغیر ہیں ۔اِس کے علاوہ ہمارے دل کتنے بوجھل اور مصیبت میں ہو سکتے ہیں ، وہ ہمیں پھر بھی بچا چُکا ہے اور اب تک ہمارا ابدی نجات دہندہ ہے ۔ حتیٰ کہ اگر ہمیں بہت تھکنا تھا اور تیزی سے بیمار ہوکراپنے بدنوں کو پکڑنا تھا ،ہم پھر بھی خُد اکی راستبازی کے لیے اپنے شُکر کا اقرار کریں گے ۔ کوئی تنگی ہمیں خُد اکی راستبازی سے جُدا نہیں کر سکتی جو ہمیں ہمارے گناہوں سے آزاد کرچُکی ہے ۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
اِس آخری دَور میں، ہم بڑے پیمانے پر تمام دُنیا میں پانی اور رُوح کی خوشخبری کی منادی میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔سچائی کی اِس خوشخبری کو پھیلانا خُدا کی عظیم ترین فکر ہے اور اُسی وقت ، نئےسِرے سے پیدا شُدہ ایمانداروں کے لیے اہم ترین مقصد بھی ہے ۔آیا اِسرائیلی آخری دنوں میں پانی اور رُوح کی خوشخبری کوقبول کریں گے یا نہیں ،یہ ایک دوسرا نقطہ ہے جو ہماری توجہ کھینچتا ہے ۔ہمیں اِسرائیلیوں کی خاطر یقیناًدعامانگنی جاری رکھنی چاہیے تاکہ وہ نجات یافتہ ہوں ،کیونکہ جب وہ خوشخبری کو قبول کریں گے ،ہم جانتے ہیں کہ ہمارے خُداوند کی آمدِ ثانی قریب ہے ۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35