DiscoverAWR Urdu / اردو (Pakistan)
AWR Urdu / اردو (Pakistan)
Claim Ownership

AWR Urdu / اردو (Pakistan)

Author: Adventist World Radio

Subscribed: 177Played: 1,657
Share

Description

اُردُو میں یہ پروگرام خداوند یسوع مسیح کی لازوال انجیل کی منادی کے لئے ۔ اردو زبان سمجھنے والے دنیا بھر کے تمام لوگوں کے لیے وقف کیا گیا ہے ۔
2108 Episodes
Reverse
اور نبُوکد نضر نے اپنی سلطنت کے دُوسرے سال میں ایسے خواب دیکھے جن سے اُس کا دل گھبرا گیا اور اُس کی نیند جاتی رہی۔ تب بادشاہ نے حُکم دیا کہ فالگیروں اور نبُومیوں اور جادُوں گروں اور کسدیوں کو بُلائیں کہ بادشاہ کےخواب اُسے بتائیں۔
پہلی باتوں کو جو قدیم سے ہیں یاد کرو کہ میں خدا ہوں اور کوئی دوسرا نہیں ۔ میں خدا ہوں اور کوئی مجھ سا نہیں۔ جو ابتدا سے ہی انجام کی خبر دیتاہوں اور ایّامِ قدیم سے وہ باتیں جو اب تک وقوع میں نہیں آئیں بتاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ میری مصلحت قائم رہے گی۔
اور وہ اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔ اِس کے بعد نہ مَوت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا۔ نہ آہ و نالہ نہ دَرد۔ پہلی چِیزیں جاتی رہیں۔ اور جو تخت پر بَیٹھا ہُؤا تھا اُس نے کہا دیکھ مَیں سب چِیزوں کو نیا بنا دیتا ہُوں۔
خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ یہ باتیں جنکا حکم آج میں تجھے دیتا ہوں تیرے دل پر نقش رہیں ۔ اور تُو اِنکو اپنی اولاد کے ذہن نشین کرنا اور گھر بیٹھے اور راہ چلتے اور لیٹتے اور اُٹھتے وقت اِنکا ذکر کیا کرنا ۔
یِسُوع نے جواب دِیا کہ اوّل یہ ہے اَے اِسرائیل سُن۔ خُداوند ہمارا خُدا ایک ہی خُداوند ہے۔ اور تُو خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اوراپنی ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے محبّت رکھ۔
اگر تم مجھ سے محبت رکھتے ہو تو میرے احکام پر عمل کرو۔ پس جان لو کہ خداوند تمہارا خدا خدا ہے۔ وہ وفادار خُدا ہے، جو اُس سے محبت کرنے والے اور اُس کے احکام پر عمل کرنے والوں کی ہزار نسلوں سے محبت کے اپنے عہد کو برقرار رکھتا ہے۔
محبّت میں خَوف نہِیں ہوتا بلکہ کامِل محبّت خَوف کو دُور کر دیتی ہے کِیُونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا محبّت میں کامِل نہِیں ہُؤا۔ ہم اِس لِئے محبّت رکھتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے محبّت رکھّی۔
اور تُو اپنے بیٹوں اور پوتوں سمیت خداوند اپنے خدا کا خوف مانکر اُسکے تمام آئین اور احکام پر جو میں تُجھ کو بتاتا ہوں زندگی بھر عمل کرنا تاکہ تیری عمر دراز ہو ۔
تُو اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری طاقت سے خداوند اپنے خدا سے محبت رکھ ۔ اور تُو اِنکو اپنی اولاد کے ذہن نشین کرنا اور گھر بیٹھے اور راہ چلتے اور لیٹتے اور اُٹھتے وقت اِنکا ذکر کیا کرنا۔
سُن اے اسرائیل ! خداوند ہمارا خدا ایک ہی خداوند ہے ۔ تُو اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری طاقت سے خداوند اپنے خدا سے محبت رکھ ۔ اور یہ باتیں جنکا حکم آج میں تجھے دیتا ہوں تیرے دل پر نقش رہیں ۔
پس اے اسرائیل ! خداوند تیرا خدا تجھ سے اِس کے سِوا اور کیا چاہتا ہے کہ تُو خداوند اپنے خدا کا خوف مانے اور اُسکی سب راہوں پر چلے اور اُسے محبت رکھے اور اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے خداوند اپنے خدا کی بندگی کرے ۔
نجات کے منصوبے میں یہ عہد اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں خدا اپنے آپ کو مکمل طور پر ظاہر کرتا ہے خاص طور پر ہیکل کی تما م رسومات بھی قائم کی گئیں ۔ اس طرح ہیکل ایک ذریعہ بن جاتی ہے جس کے ذریعہ وہ لوگوں پر نجات کا منصوبہ ظاہر کرتا ہے۔
ہم خُدا کی تخلیق اور اُس کے خاص لوگ ہیں، کیونکہ تُم خُداوند اپنے خُدا کے لیے مُقدّس لوگ ہو۔ خُداوند تیرے خُدا نے تُجھے روئے زمین کی تمام اُمتوں میں سے چُن لیا ہے تاکہ اُس کی قوم، اُس کی خاص ملکیت ہو۔
اور اُس نے تُمکو اپنے عہد کے دسں احکام بتا کر اُنکے ماننے کا حکم دیا اور اُنکو پتھر کی دو لوحوں پر لکھ بھی دیا ۔ اُس وقت خداوند نے مجھے حکم دیا کہ تُمکو یہ آئین اور احکام سکھاوں تاکہ تُم اُس مُلک میں جس پر قبضہ کرنے کے لیے جا رہے ہو اُن پر عمل کرو ۔
تُو اپنی صداقت یا اپنے دل کی راستی کے سبب سے اُس ملک پر قبضہ کرنے کو نہیں جا رہا ہے بلکہ خداوند تیرا خدا اِن قوموں کی شرارت کے باعث اِنکو تیرے آگے سے خارج کرتا ہے تاکہ یوں وہ اُس وعدہ کو جسکی قسم اُس نے تیرے باپ دادا سے کھائی پورا کرے ۔
Gospel :  انجیل

Gospel : انجیل

2024-04-2229:00

بلکہ یہ وہ عہد ہے جو میں اُن دنوں کے بعد اِسراؔ ئیل کے گھرانے سے باندھونگا ۔ خداوندفرماتا ہے میں اپنی شریعت اُنکے باطن میں رکھو نگا اور اُنکے دِل پر اُسے لکھونگا اور میں اُنکا خدا ہونگا اور وہ میرے لوگ ہو نگے۔
covenant :  عہد

covenant : عہد

2024-04-2129:00

قومیں تیری نسل سے ہونگی اور بادشاہ تیری اَولاد میں سے برپا ہونگے۔ اورمَیں اپنے اور تیرے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمیان اُنکی سب پُشتوں کے لئے اپنا عہد جو ابدی عہد ہوگا باندھُونگا تاکہ مَیں تیرے اور تیرے بعد تیری نسل کا خُدا رہُوں۔
لیکن حسبون کے بادشاہ سیحون نے ہمکو اپنے ہاں سے گذرنے نہ دیا کیونکہ خداوند تیرے خدا نے اُسکا مزاج کڑا اور اُسکا دل سخت کر دیا تاکہ اُسے تیرے ہاتھ میں حوالہ کر دے جیسا آج ظاہر ہے ۔
خدا نے اسرائیلیوں سےکہا کہ سو اُٹھو اور وادیِ ارنون کے پار جاو ۔ دیکھو میں نے حسبون کے بادشاہ سیحون کو جو اموری ہے اُسکے مُلک سمیت تمہارے ہاتھ میں کر دیا ہے ۔ سو اُس پر قبضہ کرنا شروع کرو اور اُسے جنگ چھیڑ دو۔
اور ہم خداوند اپنے خدا کے حکم کے مطابق حورب سے کُوچ کر کے اُس بڑے اور ہولناک بیابان میں سے ہو کر گزرے جسے تُم نے اموریوں کے کوہستانی مُلک کے راستہ میں دیکھا ۔پھر ہم قادس برنیع میں پہنچے ۔
loading
Comments 
loading
Download from Google Play
Download from App Store