DiscoverAWR Urdu / اردو (Pakistan)
AWR Urdu / اردو (Pakistan)
Claim Ownership

AWR Urdu / اردو (Pakistan)

Author: Adventist World Radio

Subscribed: 210Played: 2,171
Share

Description

اُردُو میں یہ پروگرام خداوند یسوع مسیح کی لازوال انجیل کی منادی کے لئے ۔ اردو زبان سمجھنے والے دنیا بھر کے تمام لوگوں کے لیے وقف کیا گیا ہے ۔
2275 Episodes
Reverse
جیسا تو نے دیکھا کہ وہ پھتر ہاتھ لگائے بغیر ہی پہاڑ سے کاٹا گیا اور اُس نے لوہے اور تابنے اور مٹی اور چاندی اور سونے کو ٹکرے ٹکرے کیا خُدا تعالیٰ نے بادشاہ کو وہ کچھ دکھایا جو آگے کو ہونے والا ہے اور یہ خواب یقنیی ہے اور اس کی تعبیر یقینی۔
اور نبُوکد نضر نے اپنی سلطنت کے دُوسرے سال میں ایسے خواب دیکھے جن سے اُس کا دل گھبرا گیا اور اُس کی نیند جاتی رہی۔ تب بادشاہ نے حُکم دیا کہ فالگیروں اور نبُومیوں اور جادُوں گروں اور کسدیوں کو بُلائیں۔
تب دانی ایل نے بادشاہ سے درخواست کی اور اُس نے سدرک اور میسک اور عبد نجو کو بابل کے صُوب کی کار پر دازی پر مُقرر کیا لیکن دانی ایل بادشاہ کے دربار میں رہا۔
کیونکہ دانی ایل نے ناپاک ہونے سے انکار کیا، خدا کی عزت ہوئی۔ پس خدا نے اس کی حالت پر فضل نازل کیا۔ دانی ایل کی کامیابی کا تیسرا کلیدی عنصراس میں پایا جاتا ہے، جہاں وہ اپنی خوراک 10 دن تک محدود کر کے امتحان میں ڈالنے کے لیے تیار تھا۔
تب دانی ایل نے اپنے گھر جا کر حننیاہ اور میساایل اور عزریاہ اپنے رفیقوں کو اطلاع دی۔ تا کہ وہ اس راز کے باب میں آسمان کے خُدا سے رحمت طلب کریں کہ دانی ایل اور اُس کے رفیق بابل کے باقی حکیموں کے ساتھ ہلاک نہ ہُوں ۔
پس نبُوکدنضر نے پُکار کر کہا کہ سدرک اور میسک اور عبد نجو کا خُدا مُبارک ہو جس نے اپنا فرشتہ بھیج کر اپنے بندوں کو رہائی بخشی جہنوں نے اُس پر توکل کر کے بادشاہ کے حُکم کو ٹال دیا اور اپنے بدنوں کو نثار کیا ۔
شاہ یہُوداہ یہُو یقیم کی سلطنت کے تیسرے سال میں شاہ بابل نبُوکد نضر نے یروشلیم پر چڑاھائی کر کے اُس کا مُحاصرہ کیا۔ اور خُداوند نے شاہ یہُوداہ یہُو یقیم کو اور خُدا کے گھر کے بعض ظروُف کو اُس کے حوالہ کر دیا ۔
تب دانی ایل نے داروغہ سے جس کو خُواجہ سراوں کے سردار نے دانی ایل اور حننیاہ اور میسا ایل اور عزریاہ پر مُقرر کیا تھا کہا۔ میں تیری منت کرتا ہُوں کہ تو دس روز تک اپنے خادموں کو ُزما کر دیکھ اور کھانے کو ساگ پات اور پینے کو پانی ہم کودلوا۔
اور میں اُن میں بنی یہُوداہ میں سے دانی ایل اور حننیاہ اور میساایل اور عزریاہ تھے۔ اور خواجہ سراوں کے سردار نے اُن کے نام رکھے۔ اُس نے دانی ایل کو بیلطشضر اور حننیاہ کو سدرک اور مسیاایل کو میسک اور عزریاہ کو عبدنجو کہا۔
لیکن دانی ایل نے اپنے دل میں ارادہ کیا کہ اپنے آپ کو شاہی خُوراک سے اور اُس کی مے سے جو وہ پیتا تھا ناپاک نہ کرے اس لے اُس نے خواجہ سراوں کے سردار سے درخواست کی کہ وہ اپنے آپ کو ناپاک کرنے سے معذور رکھا جائے۔
دانیال اور اُس کے تین دوستوں کو بابل جلاوطن کر دیا گیا، اور اُن کی ہمت اور اُن پر خُدا کی واضح برکتوں کی وجہ سے، اُنہیں بادشاہ کی خدمت میں ”ترقی“ دی گئی۔
اور خُداوند نے شاہ یہُوداہ یہُو یقیم کو اور خُدا کے گھر کے بعض ظروُف کو اُس کے حوالہ کر دیا اور وہ اُن کو سنعار کی سر زمین میں اپنے بُت خانہ میں لے گیا چُنانچہ اُس نے طروُف کو اپنے بُت کے خزانہ میں داخل کیا۔
اور ہر طرح کی خرد مندی اور دانش وری کے باب میں جو کُچھ بادشاہ نے اُن سے پُوچھا اُن کو تمام فالگیروں اور نُجومیوں سے جو اُس کے تمام مُلک میں تھے دس درجہ بہتر پایا۔
بابل کے بادشاہ نبوکدنضر نے یہوداہ کو فتح کیا تھا اور اس کے بہت سے باشندوں کو بابل جلاوطن کر دیا تھا – جس میں ڈینیئل بھی شامل تھا۔ ڈینیئل نے نبوکدنضر کے شاہی دربار میں اور کئی حکمرانوں میں خدمت کی جنہوں نے نبوکدنضر کی پیروی کی۔
خدا نے بے ایمان باد شاہ آخز کو ایسے حالات میں لایا جس میں اسے ایک مشکل فیصلہ کرنا پڑا: یقین کرنا ہے یا یا نہ کرنا ۔ اس نے خدا کو اس وجہ سے اجازت دینے سے انکار کردیا کہ وہ خدا پر ایمان کیوں لائے ۔
یہوداہ کی سلطنت کے لیے یہ اچھا ہو تا اگر آخز نے اس پیغام کو قبول کیا ہوتا جیسے یہ آسمان سے ہے ۔ لیکن انسا ن کے بازو پر تکیہ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے ، اُس نے غیر قوموں سے مدد طلب کی۔ مایوسی کے عالم میں اس نے اسور کے بادشاہ تگلت پلاسرکو پیغام بھیجا۔
خدا ہمارے ساتھ ہے ، خدا فرماتا ہے: جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرے ساتھ ہُوں گا اور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہ ڈُبائیں گی۔ جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اور شُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔
یسوع بھی الہی بیٹا ہے اور کونپل اور جڑ بھی ہے ہم نہیں جانتے ہیں۔ اور ہمیں جاننے کی ضرورت بھی ہے کہ : جب وقت کا پورا ہو گیا تو خدا نے اپنے بیٹے کو بھیجا آیا جو ایک عورت سے پیدا ہوا ، ہمارے ساتھ خدا کی موجودگی فراہم کرنے کے لیے ۔
آخزنے یسعیاہ کے ایمان کے مطالبہ پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔ چنانچہ، خدا نے رحم کے ساتھ بادشاہ کو ایک اور موقع فراہم کیا ، اور اس سے کہا کہ وہ ایسا نشان طلب کرے جو پاتال کی طرح گہرا یا آسمان کی طرح بلند ہے۔
یہ جاننے کے بجائے کہ خدا واحد دوست تھا جو اسے اور اس کے ملک کو بچا سکتا تھا ، احز نے اپنے دشمنوں کا دشمن ، اسور کے بادشاہ کے دوست بنانے کی کوشش کی۔ اسوری بادشاہ نے خوشی خوشی شام اور اسرائیل کے خلاف امداد کی اپنی درخواست کی تعمیل کی۔
loading
Comments (1)

Aashish Bhutani

nyc

Aug 29th
Reply