DiscoverSBS Urdu - ایس بی ایس اردو
SBS Urdu - ایس بی ایس اردو
Claim Ownership

SBS Urdu - ایس بی ایس اردو

Author: SBS

Subscribed: 681Played: 11,886
Share

Description

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔
1173 Episodes
Reverse
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، اور ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ تنازع خطے میں پھیل گیا تو تیل کی قیمتیں بڑھ کر 200 امریکی ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔
ایران کے انتباہ کے بعد عالمی سطح پر ایندھن کی قلت کے خدشات، قیمتیں دگنی سے زیادہ ہونے کا امکان اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران سے خلیجی ممالک پر حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا
SBS Examines and SBS Insight brought together prominent leaders and community voices to discuss the state of social cohesion in Australia. They told us why they think it's taken such a hit. - ایس بی ایس ایگزامنز اور ایس بی ایس ان سائٹ نے نمایاں رہنماؤں اور کمیونٹی کے فعال افراد کو اکٹھا کیا تاکہ آسٹریلیا میں سماجی ہم آہنگی کی حالت پر بات کی جا سکے۔ ان لوگوں نے ہمیں بتایا کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ اسے اتنا نقصان پہنچا ہے۔
میٹ کیناوان کو نیشنلز پارٹی کا نیا رہنما منتخب کر لیا گیا اور ایرانی خواتین کی فٹبال ٹیم کی مزید دو کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کو خط لکھا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین، سعودی عرب اور بحرین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے جنگ کے دوران توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو علاج کیلئے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
سڈنی میں منعقد ہونے والا رمضان شاپنگ فیسٹول کمیونٹی کے لیے ایک رنگا رنگ اور پُرجوش تقریب ثابت ہوا، جہاں مختلف ثقافتوں، کھانوں اور کاروباروں کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملا۔
Customs is generally the first point of contact for people entering Australia. Our Border Force Officers are there waiting. They ensure that we don’t bring in prohibited goods that could threaten Australia’s unique environment, economy and communities. Before you zip up your suitcase, here’s what you need to know about what can—and can’t—cross the border, and what’s at stake if biosecurity rules are ignored. - آسٹریلیا میں داخل ہونے والوں کے لیے کسٹمز عام طور پر سب سے پہلا رابطہ ہوتا ہے۔ ہمارے بارڈر فورس افسران وہاں موجود ہوتے ہیں۔ وہ یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ لوگ ممنوعہ سامان نہ لائیں جو آسٹریلیا کے منفرد ماحول، معیشت اور کمیونٹیز کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اپنے سوٹ کیس کو بند کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ کس چیز کو آسٹریلیا کی سرحد پار کرنئ کی اجازت ہے اور کس چیز کو نہیں ، اور اگر حیاتیاتی حفاظتی قوانین کو نظرانداز کیا گیا تو کیا خطرہ ہو سکتا ہے۔
During Ramadan, many children show enthusiasm to observe fasting, which often raises concerns among parents about maintaining proper nutrition during this important stage of growth. Ensuring that young fasters receive balanced and nourishing meals during non-fasting hours is essential for their health, energy levels, and overall development. This podcast features expert nutritionist Rida Tahir, who discusses practical strategies for supporting children’s nutritional needs while they participate in fasting. - ماہ رمضان میں بچوں میں روزہ رکھنے کا جذبہ اکثر والدین کو پریشانی میں ڈال دیتا ہے، روزے کے دوران بچوں کو غذائیت سے بھرپور ایسی خوراک کیسے دیں جو ان کی بڑھتی عمر کے لئے مفید ہو , سنئے ماہر غذائیات ردا طاہر کی زبانی
مرحوم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کے بیٹے مجتبیٰ خامنائی کو ایران کا نیا سپریم لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ ایران کے لئے زمینی فوج بھیجنے کا خیال زیر غور لا رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر تانیا پلیبرسیک کا کہنا ہے کہ ایرانی خواتین کی فٹبال ٹیم کی صورتِ حال کو نازک طریقے سے سنبھالنے کی ضرورت ہے۔
More than three thousand kilometres off the Western Australian coast lie the Cocos Islands — a tiny archipelago of 27 coral islands scattered across the Indian Ocean. Just two are inhabited. One of them is Home Island, a kampong of about 460 people, where the overwhelming majority are Cocos Malays — and where Islam has shaped daily life for generations. As Western Australia Correspondent Christopher Tan reports, it is here that the month-long fast of Ramadan has reached the halfway mark on one of Australia’s most remote communities. - مغربی آسٹریلیا کے ساحل سے تین ہزار کلومیٹر سے زیادہ دور کوکوس جزائر واقع ہیں — ایک چھوٹا سا جزائر کا جھنڈ جیسا ہے جس میں 27 کورل جزیرے ہیں اور یہ بحر ہند میں بکھرے ہوئے ہیں۔ ان میں صرف دو آباد ہیں۔ ان میں سے ایک ہوم آئی لینڈ ہے، جو تقریبا 460 افراد پر مشتمل آبادی کا حامل ہے، جہاں اکثریت کوکوس مالے ہے — اور جہاں اسلام نے نسلوں سے روزمرہ زندگی کو تشکیل دیا ہے۔ جیسا کہ ویسٹرن آسٹریلیا کے نمائندے کرسٹوفر ٹین رپورٹ کرتے ہیں، یہاں بھی رمضان کا نصف مہینا گزر چکا ہے اور یہاں کی آبادی روزہ رکھ رہی ہے مزید تفصیل اس پوڈکاسٹ میں
Families in Australia are bracing for a cost-of-living hit, as energy prices soar. Charities are increasing gifts of free food during Ramadan, to help those already struggling. SBS Arabic takes a look at how one group is trying to help. - ایک طرف آسٹریلیا میں خاندان بڑھتی ہوئی توانائی کی قیمتوں کے باعث اخراجاتِ زندگی میں اضافے کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں۔تو دوسری طرف پہلے ہی مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد کی مدد کے لیے فلاحی ادارے رمضان کے دوران مفت خوراک کی فراہمی بڑھا رہے ہیں۔ ں۔تفصیل جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
A multifaith Iftar dinner was held in Canberra on 28 February to strengthen community connections. The event was hosted by the Ginninderry development in collaboration with HelpingACT and Kippax Uniting Church as part of efforts to bring people together. The gathering was attended by dignitaries, government representatives, religious leaders, and prominent community figures. For more insights, listen to this podcast. - کینبرا کے ایک گروپ نے 2018 میں HelpingACT قائم کیا تاکہ کمیونٹی کے ان افراد کو بغیر کسی خوف یا تعصب کے مدد اور ریلیف فراہم کیا جا سکے جو غربت، بیماری، تکلیف، مصیبت، بدقسمتی، معذوری یا بے بسی کا شکار ہیں۔ 28 فروری کو کینبرا میں HelpingACT اور Kippax Uniting Church کی جانب سے بین المذاہب افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف معزز شخصیات، سرکاری اہلکار، مذہبی رہنما اور سرکردہ کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی، مزید جانئے اس پوڈکاسٹ میں۔
مشرقِ وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی کے باعث دبئی میں پھنسے آسٹریلوی شہری خطے سے نکلنے کے مختلف راستے تلاش کر رہے ہیں۔ ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں کیونکہ کئی ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں ایئرلائنز کو دنیا کے مصروف ترین فضائی راستوں میں سے ایک پر پروازیں معطل یا متبادل راستوں پر منتقل کرنا پڑ رہی ہیں۔
Fizza Ali Meerza – a successful female filmmaker bringing new trends to the Pakistani film industry. On the occasion of International Women’s Day, in an exclusive conversation with SBS Urdu, she noted that while the number of women in Pakistan’s film industry remains low, awareness of women’s rights is steadily increasing. - پاکستان میں فلم میکنگ یا پروڈکشن کے شعبے میں خواتین کی تعداد آج بھی بہت کم ہے۔ فضہ علی میرزا کا شمار پاکستان کی ان نامور فلم پروڈیوسر میں ہوتا ہے جن کی فلم 'نامعلوم افراد' (2014) کو پاکستانی سینما کے ریوائول میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ فضہ علی بارہ سالوں میں اب تک سات فلمیں ریلیز کرچکی ہیں اور تمام باکس آفس پر کامیاب ہونے کے ساتھ ناقدین کی توجہ کا مرکز بھی رہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایس بی ایس اردو کے ساتھ خصوصی گفتگو میں فضہ علی میرزا نے اپنے کیریئر اور پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق کی جدوجہد پر بات کی۔
*اے ایف سی ویمنز ایشین کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ایران کو شکست، آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید اور پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائی سے ایک قدم کی دوری پر
Ayesha Shah is a new addition to the young generation of Pakistan's Gen Z actors. She has already started her journey to fame with her first play, 'Tum Bhoj Bhi Na'. She says that after completing her education, she will focus more on acting. Listen to Ayesha Shah's exclusive interview with SBS Urdu. - عائشہ شاہ پاکستان کی نوجوان نسل، جین زی اداکاروں میں ایک نیا اضافہ ہیں۔ اپنے پہلے ہی ڈرامے، 'تم لڑکے بھی نا ' سے شہرت کا سفر بھی شروع کرچکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اداکاری پر ہی زیادہ توجہ دیں گی۔ سنیے ایس بی ایس اردو کے ساتھ عائشہ شاہ کی خصوصی گفتگو۔
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے پھیلنے کے ساتھ ہی DFAT نے وہاں پھنسے آسٹریلوی شہریوں کی مدد کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی ہیں اور امریکہ کو اسپین کو فوجی اڈے فراہم نہ کرنے پر سزا دینے کی دھمکی دینے پر تنقید کا سامنا۔
پاکستان کا ایک ایسا فوٹو گرافر جو ملک کے دور دراز علاقوں، برف سے ڈھکی وادیوں، خزاں کے موسم میں رنگ بدلتے مناظر، نیلگوں جھیلیں، سنسان ساحل اور ایسے جزیرے جن کا نام بھی بہت کم لوگوں نے سنا ہو، انہیں اپنے کیمرے میں قید کرتا ہے اور پھر دنیا کے سامنے لے کر آتا ہے، اُن کی تصاویر صرف خوبصورت مناظر کا ہی احاطہ نہیں کرتی بلکہ پاکستان کا وہ چہرہ ہیں جس پر اکثر لوگوں کو یقین ہی نہیں آتا۔
Every year on 8 March, International Women’s Day is observed around the world. In a new country, women’s responsibilities often change, and family expectations can increase. These pressures may lead to mental and emotional stress. How can this stress be managed, and what free support services are available in Australia? Find out in this podcast. - ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اجنبی ملک میں خواتین کی ذمہ داریاں بدل جاتی ہیں۔خاندانی توقعات بھی بڑھ جاتی ہیں۔ان حالات کے باعث ذہنی اور نفسیاتی دباؤ پیدا ہو سکتا ہے . اس دباؤ سے کیسے نمٹا جائے اور اس کے لئے آسٹریلیا میں کس طرح کی مفت خدمات دستیاب ہیں، جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
دبئی سے آسٹریلیا واپس آنے والی ایک ریپیٹری ایشن پرواز اور لبرل رہنما اینگس ٹیلر نے پارٹی کی تباہ کن انتخابی مہم کے جائزے کے بارے میں بات کی ہے۔
loading
Comments (1)

Naveed Abbas

ایک دن ایک بچہ تھا جس کا نام علی تھا۔ علی بہت شرارتی تھا مگر دل کا اچھا تھا۔ اسکول میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق کر رہا تھا کہ کھیل کھیل میں اس سے ایک بچے کی پینسل ٹوٹ گئی۔ پینسل ٹوٹتے ہی علی گھبرا گیا۔ اس کا دل تیزی سے دھڑکنے لگا اور وہ ڈر گیا کہ کہیں ٹیچر ڈانٹ نہ دیں۔ سارا دن وہ خاموش رہا۔ جب وہ گھر پہنچا تو اسے اپنے ابو کی بات یاد آئی: “بیٹا، ہمیشہ سچ بولنا، سچ بولنے سے اللہ خوش ہوتا ہے اور دل ہلکا ہو جاتا ہے۔” یہ بات سن کر علی نے ہمت کی۔ اگلے دن اسکول جا کر اس نے اپنی ٹیچر سے کہا: “می

Jan 26th
Reply