Discover
SBS Urdu - ایس بی ایس اردو
SBS Urdu - ایس بی ایس اردو
Author: SBS
Subscribed: 678Played: 11,440Subscribe
Share
© Copyright 2025, Special Broadcasting Services
Description
Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔
1059 Episodes
Reverse
نیو ساؤتھ ویلز کے مغربی علاقے لیک کارجیلیگو میں گزشتہ روز ایک خطرناک واقعہ پیش آیا، جس میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 37 سالہ جولیئن انگرام کے خلاف قتل کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
سعودی عرب، ترکیہ، مصر، اردن، انڈونیشیا، پاکستان اور قطر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نام نہاد "بورڈ آف پیس" میں شامل ہونے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
Renowned Pakistani actor, director, writer, and producer Yasir Hussain has introduced new trends in the country’s entertainment industry. Known for his outspoken views, he frequently makes headlines, while his stage drama is currently enjoying widespread popularity across Pakistan. Listen full interview in this podcast. - پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، ہدایتکار، مصنف اور پروڈیوسر یاسر حسین نے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نئے رحجانات متعارف کروائے ہیں اور اکثر اپنی صاف گوئی کے باعث خبروں میں رہنے والے یاسر حسین کا اسٹیج ڈرامہ ان دنوں پاکستان بھر میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
بابر اعظم کا بی بی ایل میں سفر ختم اور آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔
کو لیشن میں دراڑ، نفرت انگیز تقاریر کے قوانین پر نیشنلز پارٹی کی علیحدگی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ پر فروری سے نافذ ہونے والے ٹیرف کا فیصلہ واپس لے لیا، گرین لینڈ پر معاہدے کا دعویٰ۔
Property funds in Australia are diverse and offer a range of opportunities for investors. According to property investment expert Shaan Zaidi, in 2026, market cycles, interest rates, and emerging trends can influence the performance of property funding; therefore, investors should seek professional advice tailored to their individual circumstances and specific situation. - آسٹریلیا میں پراپرٹی فنڈز متنوع ہیں اور سرمایہ کاروں کے لیے مختلف مواقع فراہم کرتے ہیں، پراپرٹی انوسٹمنٹ کے ماہر شان زیدی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ سائیکلز، سود کی شرحیں اور ابھرتے ہوئے رجحانات پراپرٹی فنڈنگ کی کارکردگی پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
From the courts of Sydney, a young name is fast making waves across Australian tennis. At just 11, Shazleen Aziz has broken into the Australian Tennis National Leaderboard Top 10 and earned selection in the National Development Squad. Her coaches and mentors agree that Shazleen is a talented performer who is excelling well beyond her years, signalling a promising future for Australian tennis. - سڈنی کی سرزمین سے اُبھرتا ہوا ایک ننھا سا نام، جو آج آسٹریلین ٹینس میں گونج بن چکا ہے۔ صرف 11 سال کی عمر میں آسٹریلین ٹینس کے نیشنل لیڈر بورڈ کے ٹاپ 10 میں شامل، قومی ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی رکن، شازلین عزیز ،ایک ٹیلنٹ جو عمر سے کہیں آگے کھیل رہا ہے-
وزیراعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہےکہ آسٹریلیا کی تاریخ کی سخت ترین نفرت انگیز جرائم اور آتشیں اسلحہ سے متعلق اصلاحات منظور کر لی گئی ہیں۔حکومت کا بل سینیٹ کے رات گئے اجلاس میں زیادہ تر لبرلز کی حمایت سے منظور ہوا، تاہم نیشنلز نے آزادیٔ اظہار پر ممکنہ اثرات کے خدشات کے باعث اس کے خلاف ووٹ دیا۔وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ دو جماعتی حمایت نہ ملنے کے باعث حکومت کو نسلی توہین سے متعلق مجوزہ شقیں واپس لینا پڑیں۔
سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 100 سے زائد کم عمر بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والے درندے کو پولیس نے ساتھی سمیت کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا ہے، ملزم عمران گزشتہ 5 برسوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناتا رہا ہے، ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج کیے گئے۔
کراچی کے معروف شاپنگ مال ’گل پلازہ‘ میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث پورا ملک سوگوار ہے، دہائیوں کی بدترین آگ کے نتیجے میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 81 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ اس خوفناک آگ کے باعث پلازہ میں موجود 1200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں، جس سے دکانداروں کے اربوں روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے
January 26 is one of the most debated dates in Australia’s history. Often described as the nation’s birthday, the day marks neither the formal founding of the colony nor the creation of the Commonwealth. Instead, it reflects a layered history shaped by colonisation, political decisions, and ongoing First Nations resistance. Understanding what actually happened on January 26 reveals why the date is experienced so differently across the country. - 26 جنوری آسٹریلیا کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع دنوں میں سے ایک ہے۔ اسے اکثر قوم کی سالگرہ کہا جاتا ہے، حالانکہ یہ دن نہ تو کالونی کے باضابطہ قیام کی نشاندہی کرتا ہے اور نہ ہی دولتِ مشترکہ (کامن ویلتھ) کے قیام کی۔ اس کے بجائے، یہ ایک پیچیدہ تاریخ کی عکاسی کرتا ہے جو نوآبادیات، سیاسی فیصلوں اور فرسٹ نیشنز کی مسلسل مزاحمت سے تشکیل پائی ہے۔ 26 جنوری کو درحقیقت کیا ہوا، اسے سمجھنا یہ واضح کرتا ہے کہ یہ تاریخ ملک بھر میں مختلف انداز سے کیوں محسوس کی جاتی ہے۔
Australia is known worldwide for its strong coffee culture. But across major cities, new styles blending Asian flavours with more familiar brews are quietly reshaping café menus. - آسٹریلیا دنیا بھر میں اپنی ممقبول ترین کافی کلچر کے لیے مشہور ہے۔ لیکن اب آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں روایتی کافی کے ایشیائی ذائقوں کی مقبولیت اور مانگ بڑھ رہی ہے ۔ اسی لئے خاموشی سے کیفے کے مینو بھی بدل رہے ہیں۔
ایک شخص سنگین حالت میں ہے، جس کا تعلق سڈنی کے ایک ساحل پر 48 گھنٹوں کے اندر ہونے والے تیسرے شارک کے حملے سے ہے۔
ڈینش فوجیں گرین لینڈ پہنچ گئی ہیں، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ اس علاقے پر قبضے کے اپنے منصوبے دہرا رہے ہیں اور نیو ساؤتھ ویلز میں 48 گھنٹوں میں چوتھا شارک کا حملہ، تیراکوں اور سرفرز کو پانی سے دور رہنے کی ہدایت۔
آسٹریلیا ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت پر غور کر رہا ہے اور پارلیمنٹ میں بونڈائی حملے کے متاثرین کے لیے تعزیتی قرارداد۔
البانیزی حکومت نے بونڈائی بیچ شوٹنگز کے بعد اپنے مجوزہ ردِعمل میں ترمیم کرتے ہوئے نفرت انگیز تقریر اور اسلحہ اصلاحات پر مشتمل وسیع پیکیج کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، تاکہ اسے پارلیمنٹ سے منظور کروایا جا سکے۔
Children from migrant and refugee backgrounds often face emotional stress, identity challenges, and language barriers while balancing different cultures at home and at school. According to psychologist Dr Farah Khan, the right guidance, an inclusive environment, and simple parenting strategies can transform the pressures of living between two societies into a source of mental strength rather than a burden. - مہاجرین اور تارکین وطن پس منظر کے بچے گھر اور اسکول کی مختلف ثقافتوں میں توازن قائم کرتے ہوئے جذباتی دباؤ، شناخت کے سوالات اور زبان سے جڑی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر فرح خان کے مطابق درست رہنمائی، شمولیتی ماحول اور والدین کی سادہ حکمتِ عملی دو معاشروں کے دباؤ کو بچوں کےبوجھ کے بجائے ذہنی طاقت میں بدل سکتا ہے۔
Hear it from Zaman Khan, the bowler who delivered Brisbane Heat an unexpected victory in the final over. The story of Brisbane Heat’s thrilling win and the nail-biting last over, when the Hurricanes needed just six runs to win, but Zaman Khan’s disciplined, measured bowling sealed a decisive three-run victory and proved match-winning for his team. - برسبین ہیٹ کو آخری اوور میں غیر متوقع جیت دلوانے والے باؤلر زماں خان کی زبانی سنئے برسبین ہیٹ کی غیر متوقع فتح کی کہانی اور اسُ آخری سنسنی خیز اوور کا احوال جس میں ہیریکین کو جیت کے لئے صرف چھ رنز درکار تھے مگر زماں خان نے آخری اوور میں نپی تُلی بالنگ کر کے اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کو 3 رنز سے فتح فیصلہ کُن کردار ادا کیا۔
گرین لینڈ تیزی سے ایک جیوپولیٹیکل کشیدگی کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یورپی فوجی دستے جزیرے پر پہنچ رہے ہیں، ڈنمارک نیٹو کی مزید مضبوط موجودگی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، اور ٹرمپ انتظامیہ اس بات پر اصرار کر رہی ہے کہ وہ اب بھی امریکا کی جانب سے گرین لینڈ کے حصول کی خواہاں ہے۔
وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے قبل از وقت پارلیمانی اجلاس بلا کر ، نفرت انگیزی پر مبنی جرائم و اسلحہ قوانین میں سختی پر مشتمل جامع بل منظور کروانے کا عزم کیا ہے، جس کے تحت نفرت انگیز گروہوں میں شمولیت یا حمایت پر 15 سال قید ہو سکتی ہے۔ مگر گرینز، لبرل، نیشنل پارٹی اور مذہبی و قانونی ماہرین اس بل کے اظہار رائے اور مذہبی آزادی پر اثرات کے بارے میں تحفظات ظاہر کر رہے ہیں۔ مسٹر البانیزی کو بونڈی حملے کے بعد قومی سطح پر اسلحہ واپس خریدنے کی اسکیم پر بھی لبرل قیادت والی ریاستوں کے پریمئرز کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی کا سامنا ہے ، گن بائے بیک اسکیم نفرت انگیز تقاریر کے قوانین کی تبدیلی کے مجوزہ بل میں شامل ہیں۔























