DiscoverSBS Urdu - ایس بی ایس اردو
Claim Ownership
SBS Urdu - ایس بی ایس اردو
Author: SBS
Subscribed: 652Played: 8,897Subscribe
Share
© Copyright 2025, Special Broadcasting Services
Description
Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔
1859 Episodes
Reverse
آبادی میں اضافے اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر کے شہروں میں پانی کی فراہمی پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جن میں آسٹریلیا بھی شامل ہے۔
آسٹریلیا کے زیادہ تر حصے میں آنے والے دنوں میں گرمی کی لہر کی صورتحال کا سامنا ہوگا، جس میں کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر جائے گا۔
اگر آپ 2025 میں بیرون ملک سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہوائی کرایوں کا کیا ہوگا؟ 2025 میں، آسٹریلیا کے یو ایس گلوبل انٹری پروگرام میں شامل ہونے اور برطانیہ جانے سے پہلے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی میں رجسٹریشن کا کیا مطلب ہے؟ یہ سب جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
حکومت نے 2024 میں اصلاحات کے ایک مجموعہ کی نقاب کشائی کی تھی جس میں بڑی حد تک عارضی ہنر مند ہجرت اور بین الاقوامی طلباء کو نشانہ بنایا گیا۔ ماہرین اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ اس سال یہ تبدیلیاں کیسے عمل میں آئیں گی۔
ہم جانتے ہیں کہ جلد ہی انتخابات ہونے والے ہیں۔ لیکن کب؟ امریکہ جیسے ممالک کے برعکس، آسٹریلیا کے وفاقی انتخابات کی کوئی مقررہ تاریخ نہیں ہے. وفاقی انتخابات اس وقت ہوتے ہیں جب وزیر اعظم گورنر جنرل کی منظوری سے گزشتہ انتخابات کے تقریبا تین سال کے اندر یہ فیصلہ کرتے ہیں۔
نیو اورلینز میں ایک ٹرک ہجوم سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے اور سڈنی میں گھریلو تشدد کے مشتبہ حملے میں ایک خاتون ہلاک
سال 2025 کا آغاز دنیا بھر میں شاندار آتشبازی , مختلف تقریبات اور روایتی پارٹیز کے ساتھ ہوا۔ آسٹریلیا اُن ممالک میں شامل تھا جہاں سال کا آغاز سب سے پہلے ہوا۔ سنئے سالِ نو کے جشن کی صوتی جھلکیاں اس پوڈ کاسٹ میں۔
نئے سال کی آتش بازی کے لئے دس لاکھ افراد سڈنی کی بندرگاہ پر آتش بازی سے لطف اندوز ہوئے اور 2004 کے کابینہ دستاویزات میں مشرقی تیمور بگنگ اسکینڈل کا انکشاف۔
سول نافرمانی کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کردی۔ عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔ سیکورٹی اداروں اور الیکشن کمیشن کے افسران کو دھمکانے کے کیس میں سابق وزیراعلی گلگت بلتستان کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ قومی اقتصادی پلان اڑان پاکستان کا افتتاح کردیا۔
2024 has been a tumultuous year around the world, including Australia, what happened in the sporting world over the past twelve months, listen in this podcast. - سال 2024 آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں ہنگامہ خیز رہا، گزشتہ بارہ مہینوں میں کھیلوں کے میدان میں کیا کچھ ہوا, جانیے اس پوڈ کاسٹ میں۔
Loneliness is a common feeling that can arise from various factors, but different remedies are available to address it. These expert tips can help improve your emotional and mental well-being. Psychologist Shagufta Alam has provided detailed guidance, helping you find peace and happiness during this challenging time. - اگر آپ چھٹیوں کے دوران تنہائی محسوس کر رہے ہیں تو اس پر قابو پانے کے لیے مدد موجود ہے۔ اکیلے پن سے نمٹنے کے لیے ماہرانہ مشورے آپ کی جذباتی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس پوڈ کاسٹ میں ماہرِِ نفسیات شگفتہ عالم تنہائی اور اسکے اثرات کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کررہی ہیں ۔ جانئے کہ آکسی مشکل وقت میں خوشی اور سکون کیسے تلاش کر یں۔
Australia bowled out India in the final session of play on the fifth day of the Boxing Day Test, taking seven wickets to clinch the match. This year's Boxing Day Test saw the largest attendance at the MCG in its 90-year history, breaking the previous record set by England and Australia in the 1936 Ashes. - باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پانچویں دن کھیل کے آخری سیشن میں آسٹریلیا نے باولنگ کرتے ہوئے بھارت کی سات وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔ اس سال کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ایم سی جی میں 90 سالہ تاریخ میں ریکارڈ شائقین نے میچ دیکھا اور اس سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین 1936 کی ایشز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
The renowned Urdu poetess Parveen Shakir remains a prominent name in the literary world due to her poetic beauty and excellence. During his visit to Australia, Parveen Shakir's son, Syed Murad Ali, shared personal anecdotes about the celebrated poetess's private engagements, priorities, and her deep bond with her son in an interview with SBS Urdu. These stories are featured in this podcast. - معروف اردو شاعرہ پروین شاکر اپنے شعری جمال و کمال کی بنا پرآج بھی ادبی دنیا کا بڑا نام ہیں،پروین شاکر کے بیٹے سید مراد علی نے دورہ آسٹریلیا کے دوران ایس بی ایس اردو سے معروف شاعرہ کی نجی مصروفیات، ترجیحات اور اپنے بیٹے سے ان کی وابستگی کے ذاتی واقعات شئیر کئے جو اس پوڈ کاسٹ کا حصہ ہیں۔
Having won national and international awards and representing Australian youth at many international forums, Fibha Frameen has been doing social work for education, health and international law. Listen her conversation in this podcast - ملکی اور عالمی سطح پر اعزازات جیتنے کے ساتھ کئی عالمی فورمز پرآسٹریلین نوجوانوں کی نمائندگی کرنے والی فبہا فرامین تعلیم، صحت اور عالمی قوانین کی پاسداری کے لئے سماجی کام کر رہی ہیں۔ سنئے ان کی بات چیت اس پوڈ کاسٹ میں
سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات کی سرکاری طور پر آخری رسومات ادا کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے اور آسٹریلیا میں خون کے مزید عطیات کا مطالبہ تاکہ اس کمی کو پورا کیا جا سکے۔
Content creator and vlogger Ramis Ansari, famous for his POV, lip-sync, and comedy videos, has amassed over 460,000 followers on social media. In an insightful conversation, he discusses the challenges desi content creators face, the social vibe, and why he chose social content creation as a career over traditional jobs. - وی لاگر رامس انصاری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر POV، لپ سنِک، اور کامیڈی ویڈیوز پوسٹ کرنے کے لیے مشہور ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے 4,60,000 سے زیادہ فالوورز ہیں۔ان سے کی گئی دلچسپ بات چیت میں کرکٹ، شادی، اور لگی بندھی ملازمت کے بجائے سوشل کانٹنٹ کو زریعہ روزگار بنانے جیسے موضوعات پر دلچسپ بات چیت سنئے۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ آسٹریلیا کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے جہاں اسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دراز علاقوں سے آتے ہیں وہیں وہ مداح بھی آتے ہیں جن کی ٹیم میچ میں شامل بھی نہیں ہوتی۔ اس پوڈکاسٹ میں ہم نے پاکستانی شائقین سے بات کی ہے جو یہ میچ دیکھنے آئے ہیں۔
آسٹریلیا کے شہروں سڈنی اور ہوبارٹ کے ساحلوں کے مابین بادبانی کشتیوں کی ریس کے دوران دو شرکاء اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ فلسطینی صحافیوں کو ہسپتال کے باہر قتل کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ریاست ویکٹوریا کی لبرل پارٹی کے رہنما جان پیسوٹو کو پارٹی قیادت کے اندر چیلنج کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔
Airline customers could receive full refunds and other assistance over cancelled or delayed flights under Australian law. The government has opened consultation on a new airline charter of rights. It's the first concrete guide on customer policies relating to the aviation sector by an Australian government. - آسٹریلیا میں جلد ہی ہوائی کمپنیوں کی طرف سے جائیز شکایات کا اذالہ نہ کرنے پرمحتسب کی نگرانی میں جرمانے کئے جائیں گے۔مجوزہ آسٹریلین قانون کے تحت پروازوں کی منسوخی یا تاخیر پر مسافر مکمل رقم کی واپسی اور دیگر امداد حاصل کر سکیں گے۔ حکومت نے نئے ایئر لائن چارٹر آف رائٹس پر مشاورت شروع کر دی ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے متحرک۔
Comments
Top Podcasts
The Best New Comedy Podcast Right Now – June 2024The Best News Podcast Right Now – June 2024The Best New Business Podcast Right Now – June 2024The Best New Sports Podcast Right Now – June 2024The Best New True Crime Podcast Right Now – June 2024The Best New Joe Rogan Experience Podcast Right Now – June 20The Best New Dan Bongino Show Podcast Right Now – June 20The Best New Mark Levin Podcast – June 2024
United States