DiscoverSBS Urdu - ایس بی ایس اردو
SBS Urdu - ایس بی ایس اردو
Claim Ownership

SBS Urdu - ایس بی ایس اردو

Author: SBS

Subscribed: 676Played: 10,747
Share

Description

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔
918 Episodes
Reverse
سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ، پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانہ، ورلڈ اسنوکر محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا۔
وفاقی حکومت آج بچوں کی حفاظت کے اصلاحات کے لیے 37 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کرے گی جو کہ سال کے آخر تک ملک بھر میں نافذ کی جا سکتی ہیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ لبرلز ماحولیاتی اقدام سے پیچھے ہٹ رہے ہیں کیونکہ انہیں سائنس یا سستی توانائی کے بلوں پر یقین نہیں۔
’بوڑینڈو‘، موہنجو داڑو تہذیب کا قدیم ساز، جو ابتدا میں کچی مٹی سے بنا کر پھونک سے بجایا جاتا تھا، اب بھٹی میں پکاکر تیار کیا جاتا ہے۔ اس نایاب روایت کو زندہ رکھنے والے چند فنکاروں میں فقیر ذوالفقار علی نمایاں ہیں، جنہیں اس فن پر پرائیڈ آف پرفارمنس اور شاہ لطیف ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ مزید جانئے اس پود کاسٹ میں۔
Dr Mansoor Ahmed, Honorary Lecturer at the Strategic & Defence Studies Centre, Australian National University, says the situation is unlikely to have a major impact on the South Asian diaspora, but it could change significantly in the event of a full-scale war between the region’s arch rivals. - آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے اسٹریٹیجک اینڈ ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے اعزازی لیکچرر ڈاکٹر منصور احمد اس پوڈکاسٹ میں بات کر رہے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی آسٹریلیا میں مقیم جنوبی ایشیائی برادری کے سماجی ہم آہنگی پر کیسے اثر ڈال سکتی ہے اور کیا آسٹریلیا انتہا پسندی کے خطرات کم کرنے اور علاقائی تناؤ میں کمی لانے میں کردار ادا کر سکتا ہے؟ مزید جانئے اس پوڈکاسٹ میں۔
پیدائشی طور پر نابینا مگر خوابوں میں بینا، سید ایرل حسین نے قسمت نہیں، محنت سے راستہ تراشا۔ بصارت سے محرومی کے باوجود ملک کے مشکل ترین امتحان ’سی ایس ایس‘ میں کامیاب ہو کر وزارتِ خارجہ تک پہنچے۔ ان کی کہانی اُن سب کیلئے امید ہے جو یقین رکھتے ہیں کہ روشنی آنکھوں میں نہیں، ارادے میں ہوتی ہے. مزید جانئے اس پود کاسٹ میں۔
پاکستان دارالحکومت اسلام آباد میںن ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوئے ہیں ۔ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ حملہ خود کش تھا ۔
Issuing a warning last week, Australia’s spy chief expressed concern about the potential for artificial intelligence to take online radicalisation and disinformation to new levels. Speaking to the spread of false news and violent narratives, Russian operatives were singled out. This growing threat has prompted experts to warn of quote: 'information warfare' If it’s not combatted. - آسٹریلیا کے جاسوسی تنظیم ایزیو کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ یہ آن لائن انتہاپسندی اور غلط اطلاعات کو نئی انتہاؤں تک لے جا سکتی ہے۔ غلط خبروں اور پُرتشدد بیانیوں کے پھیلاؤ کے متعلق بات کرتے ہوئے، روسی کارندوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔ اس بڑھتے ہوئے خطرے نے ماہرین کو خبردار کیا کہ اگر اس کا مقابلہ نہ کیا گیا، تو "معلومات کی جنگ" کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
Financial planning can feel stressful for any parent. When it comes to saving for your child’s future, knowing your options helps make informed decisions. And teaching your kid healthy money habits can be part of the process. - آسٹریلیا میں زندگی مہنگی ہو سکتی ہے اور اگر آپ کے زیرِ کفالت بچے ہوں تو اخراجات میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے خاص طور پر جب بات اُن کے مالی مستقبل کے لیے بچت کرنے کی ہو۔ یہ مدد ہو سکتی ہے اُن کی پہلی گاڑی خریدنے میں، گریجوایشن کے بعد بیرونِ ملک سفر کے لیے، یا گھر کے ڈیپازٹ کے لیے پیسے جمع کرنے کی۔
وزیر اعظم انتھونی البانی نے احتجاجی مظاہروں میں ماسک اور بالاکلاواس کے استعمال کو محدود کرنے والے نئے قوانین کی توثیق کی ہے، یہ نیو نازی سرگرمیوں کے خلاف قومی کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ یہ
تاریخی طور پر آسٹریلیا کی پارلیمانی تاریخ میں لیبر وزیرِ اعظم گوف وائٹلم کی وزارتِ عظمیٰ کا دور انتہائی ہنگامہ خیز اور متنازعہ سمجھا جاتا ہے۔ 11 نومبر 1975 کو آسٹریلیا کے اس وقت کے گورنر جنرل سر جان کیر نے آسٹریلین لیبر پارٹی (ALP) کے منتخب وزیراعظم گوف وائٹلم کو برطرف کر کے اپوزیشن کی لبرل پارٹی کے میلکم فریزر کو نگران وزیر اعظم نامزد کردیا۔ اسے آسٹریلیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اور آئینی بحران قرار دیا جاتا ہے۔
Fazal Hussain began his journey as a child actor. He has delivered memorable performances in acclaimed dramas such as Mah-e-Mir, Khamoshi, and Abdullahpur Ka Devdas. His recent drama, Baby Baji, has gained immense popularity among viewers. Today, he stands out as a talented performer and social media personality. - سید فضل حسین نے اداکاری کا سفر بطور چائلڈ اداکار شروع کیا۔ مشہور پاکستانی رام چند پاکستانی میں ٹائٹل رول کیا۔ اس وقت ڈراموں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جن میں حال ہی میں بے بی باجی میں ولید کا کردار بہت مقبول ہوا۔ ایس بی ایس کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں فضل حسین نے اپنے پروجیکٹس، نوجوان نسل کا ڈرامہ انڈسٹری میں کردار اور کہانی کے نئے موضوعات پر گفتگو کی۔ فضل حسین سے کی گئی بات چیت اس پوڈ کاسٹ میں سنئے
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل مدتی جنگ بندی معاہدہ طے نہیں ہو سکا۔
ریئر ارتھ منرلز، یعنی نایاب معدنیات مستقبل کی صاف اور پائیدار توانائی کے لیے ریڑھ کی ہڈی بن چکی ہیں۔ یہی وہ عناصر ہیں جو الیکٹرک گاڑیوں سے لے کر وِنڈ ٹربائنز، سولر پینلز، اور جدید ٹیکنالوجی تک، سب میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے — یہ معدنیات کہاں سے آتی ہیں؟ آسٹریلیا اس دوڑ میں کہاں کھڑا ہے؟ اور حال ہی میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے نئے سمجھوتے کا آسٹریلیا کے وسائل اور عالمی توانائی سیاست پر کیا اثر پڑے گا؟
آسٹریلیا جیسے کثیرالثقافتی معاشروں میں بسنے والی نئی نسل کے لیے، اقبالؒ کی فکر اور شاعری کیا پیغام رکھتی ہے؟ کیا "خودی"، "عمل" اور "جہانِ نو" کا تصور آج کے مغربی ماحول میں بھی وہی روشنی دے سکتا ہے جس نے برصغیر کے نوجوانوں کے دلوں میں آگ لگا دی تھی؟
A landmark report released this week has found Australian boys are feeling pressure to follow restrictive ideas about masculinity - and when they do - they are more likely to hurt themselves and others. Advocates have used a National Press Club address to call for urgent government reform, including a national action plan to improve young people's wellbeing and reduce violence. - ایک تاریخی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آسٹریلین لڑکے مردانگی کے محدود تصورات پر عمل کرنے کے دباؤ میں ہیں . اور اس دباؤ کے باعث وہ خود کو اور دوسروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ سماجی کارکنوں نے نیشنل پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرنے اور تشدد میں کمی لانے کے لیے فوری اصلاحات کا مطالبے کرتے ہوئے ایک قومی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی ہے۔
آج کے ایس بی ایس اردو پوڈکاسٹ میں ہمارے ساتھ ہیں امریکہ میں مقیم پاکستانی صحافی، شہاب رحمان، جو نیو یارک سٹی کے نئے میئر، زوہران ممدانی، کی حیران کن کامیابی پر تبصرہ کریں گے۔ ٹرمپ کے دور کے اثرات، امریکی سیاست میں تبدیلی اور پاکستانی کمیونٹی پر اس فتح کے ممکنہ اثرات کو جانیں، شہاب رحمان کے تجزیے کے ساتھ۔
گرینپیس کا کہنا ہے کہ سیاستدان کاربن کے اخراج میں کمی کے معاملے میں ناکام رہے ہیں. سوڈان میں جنگ بندی پر بات چیت جاری ہے۔ رواں ہفتے شرح سود کو 3.6 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے، یہ مسلسل دوسری بار ہوا ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسے شمالی دارفور ریاست میں لڑائی جاری رہنے کے دوران شہریوں کے خلاف ہونے والے پر تشدد واقعات کی رپورٹوں پر شدید تشویش ہے۔
نمرہ منظور ایک فٹنس انفلواینسر ہیں ، جن کا کہنا ہے کہ اگر آپ جسمانی طور پر اپنی صحت کا خیال رکھیں گے تو آپ کو ذہنی آسودگی بھی محسوس ہوگی۔ ان کی ایس بی ایس اردو سے گفتگو سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
loading
Comments 
loading