Discover
کہانی پاکستانی
43 Episodes
Reverse
سائیکل کے پہیوں پر 86 ہزار کلومیٹر کا سفر، 18 ممالک کی سیاحت اور دنیا بھر میں امن کا پیغام پہنچانے کا عزم۔ انٹرنیشنل سائیکلسٹ محمد علی کی کہانی ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس کے حوصلے کو حادثہ بھی نہ توڑ سکا۔ ڈاکٹر نے ایک سال تک سائیکل چلانے سے منع کیا تو انہوں نے اپنا مشن جاری رکھنے کے لیے موٹر سائیکل کا سہارا لے لیا۔ اب وہ تین ماہ کے سفر پر پاکستان سمیت دس ممالک میں امن کا پیغام پہنچانے، دہشت گردی اور منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے نکلے ہیں۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts
یاسر خان، آنر 25 جہاز پر بطور ڈیزل مکینک کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے، ِاس جہاز کو صومالی قذاقوں نے 21 اپریل 2026 کو اپنے قبضے میں لیا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے عملے کی رہائی کے بدلے میں بھاری تعاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا تاہم ساڑھے پانچ ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود قذاقوں کے یہ مطالبہ پورا نہیں کیا گیا اس دوران 29 ستمبر کو پنٹ لینڈ میری ٹائم پولیس فورس نے کارروائی کر کےجہاز کو بازیاب کرایا تاہم فائرنگ کی زد میں آکر جہاز کے عملے کے 5 افراد اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts
کراچی (پاکستان) کی ایک گلی میں موجود چھوٹی سی دکان باہر سے دیکھیں تو شاید عام سی لگے، لیکن اندر قدم رکھتے ہی ہر طرف کتابیں ہی کتابیں نظر آتی ہیں۔ پرانی الماریوں میں سجی کتابیں، کہیں پرانے رسالوں کے ڈھیر اور ان کے درمیان بیٹھے 77 سالہ حبیب حسین عباسی۔ یہ عباسی کتب خانہ ہے، جو 1910 میں قائم ہوا۔ ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزر گیا، کئی نسلیں آئیں اور گزر گئیں، لیکن اس دکان میں کتابوں کا سلسلہ آج بھی قائم ہے۔ یہاں آنے والوں میں کچھ لوگ اپنی پسند کی کتاب تلاش کرتے ہیں تو کچھ کسی ایسی پرانی کتاب کی تلاش میں پہنچتے ہیں جو انہیں کہیں اور نہیں ملتی۔ ایک صدی سے زائد پرانے کتب خانے کی کہانی بھی دلچسپ ہے اور اس سے جڑے 77 سالہ حبیب حسین عباسی کی داستان بھی۔ جو گزشتہ 66 برس سے اسی دکان پر بیٹھ کر کتابوں کے درمیان اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ گزار چکے ہیں۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts
کچھ خواب بڑے وسائل کے محتاج نہیں ہوتے، بس انہیں حقیقت میں بدلنے کے لیے ہمت، محنت اور ایک دوسرے کا ساتھ درکار ہوتا ہے۔ عبداللہ اقبال اور تزمین اقبال نے بھی کچھ ایسا ہی خواب دیکھا اور سوشل میڈیا پر فروٹس کپس کی ویڈیوز سے متاثر ہوکر ایک چھوٹے سے فوڈ کارٹ سے اپنے کاروباری سفر کا آغاز کیا۔ ایلیمنٹ سی کے نام سے شروع ہونے والے اس کارٹ پر دونوں بہن بھائی شہریوں کو تازہ فروٹس کپس اور موسمی جوسز فراہم کر رہے ہیں، جہاں ذائقے کے ساتھ صفائی اور حفظانِ صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts
لیاری کی گلیوں میں پلنے والی ایک آواز، جو کبھی گھر والوں سے چھپ کر ریپ کرتی تھی، آج انہی گلیوں کی کہانی دنیا کو سنانے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ صرف آٹھ سال کی عمر میں ریپ کا شوق پالنے والے وقاص نے وقت کے ساتھ اپنی اسی آواز کو ’’کاکے تھاؤزنڈ‘‘ کے نام سے ایک منفرد شناخت دے دی۔ لیاری کی اسٹریٹ لائف، یہاں کے لوگوں اور گلی محلوں کے رنگ کو اپنے ریپ میں سمیٹنے والے کاکے تھاؤزنڈ چاہتے ہیں کہ ان کی موسیقی کے ذریعے دنیا، لیاری کو ایک مختلف انداز سے دیکھے۔ پٹاری میوزک پر گانے ’’کاکے‘‘ سے ملنے والی پذیرائی نے اس سفر کو نئی پہچان دی۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts








