Discover
کہانی پاکستانی
47 Episodes
Reverse
پولیو نے دونوں ٹانگیں متاثر کیں، چلنا پھرنا بھی مشکل بنا دیا تاہم محمد عمران کے حوصلے پست نہ کرسکا۔ نوجوان نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بہتر مستقبل کے خواب دیکھے، مگر ڈگری ہونے کے باوجود ملازمت نہ مل سکی تو عمران نے ایک ایسا فیصلہ لیا جو بظاہر مشکل نظر آتا ہے ، عمران ایک فوڈ ڈیلیوری رائیڈر بن گئے۔ ان کی کہانی سنئے اس پوڈکاسٹ میں#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcastsایس بی ایس اردو کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کیجئے
روایتی کھیلوں سے ہٹ کر منفرد راستہ چننے والی 3 پاکستانی بہنوں نے اسکیٹنگ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ رینم غوری انڈر 11، وانیا غوری انڈر 18 اور اریشا غوری انڈر 19 کی نیشنل چیمپئن ہیں۔#sbsaudiopodcast______________________________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts ۔ ایس بی ایس اردو کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کیجئے۔
پشاور سے کراچی تک 1850 کلومیٹر کا سفر، وہ بھی پیدل نہیں بلکہ دوڑ کر اور صرف 24 دن میں، مسعود خان نے یہ سفر کسی شوق کی خاطر نہیں بلکہ اپنے والد کا نام روشن کرنے اور پاکستان کے لیے کچھ کر دکھانے کے جذبے کے ساتھ طے کیا۔ راستے میں شدید گرمی، بارش اور جسمانی تکالیف نے کئی بار ان کا امتحان لیا، یہاں تک کہ وہ بے ہوش بھی ہوگئے، لیکن منزل تک پہنچنے کا عزم انہیں آگے بڑھاتا رہا، جب وہ کراچی پہنچے تو خوشی کے آنسو نہ روک سکے۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts
ایک باپ جو دن بھر دوسروں کے دفاتر صاف کرتا ہے، اُس کی بیٹی آج اسکواش کورٹ میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ کشور داس کے لیے شاید زندگی کی سب سے بڑی خوشی وہ دن تھا جب اُن کی 13 سالہ بیٹی ویشنوی کشور نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن بنی، والد کیلئے حالات آسان نہیں تھے، اُن کے وسائل محدود تھے، تاہم اِس باہمت باپ نے بیٹی کے شوق پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts
سائیکل کے پہیوں پر 86 ہزار کلومیٹر کا سفر، 18 ممالک کی سیاحت اور دنیا بھر میں امن کا پیغام پہنچانے کا عزم۔ انٹرنیشنل سائیکلسٹ محمد علی کی کہانی ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس کے حوصلے کو حادثہ بھی نہ توڑ سکا۔ ڈاکٹر نے ایک سال تک سائیکل چلانے سے منع کیا تو انہوں نے اپنا مشن جاری رکھنے کے لیے موٹر سائیکل کا سہارا لے لیا۔ اب وہ تین ماہ کے سفر پر پاکستان سمیت دس ممالک میں امن کا پیغام پہنچانے، دہشت گردی اور منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے نکلے ہیں۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts








