Discover
پاکستان رپورٹ
26 Episodes
Reverse
صوبہ خیبرپختونخواہ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت میں بھی گورنر راج اور ایمرجنسی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔ سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی مبینہ حراست کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا۔ خیبرپختونخواہ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اپوزیشن میں اختلافات سامنے آگئے۔ پاکستان کے فیلڈ مارشل اہم ترین دورے پر ایران پہنچ گئے۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts
حکومت نے خیبرپختونخواہ میں گورنر راج کے نفاذ کے فیصلے کی توثیق کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرار داد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ سے اس اہم منظوری کیلئے اتحادی جماعتوں کیساتھ رابطے تیز کردیئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ چوک میں گورنر راج کیخلاف احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے۔ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ سیاسی جماعتوں نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts
ریڈ زون کے تین راستے کنیٹنرز رکھ کر سیل کردیئے گئے۔ حکومت نے پشاور اسلام آباد موٹر وے کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے متعلق حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی درخواست پر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ دھرنے جاری رہیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان نئے صوبوں کے قیام کیلئے خم ٹھوک کر میدان میں آگئی۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts
اپوزیشن اتحاد کا پارلیمٹ ہاوس میں پہلا اجلاس۔ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوگئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی قانونی روز آزمائی۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمان میں ن لیگ کیساتھ تعاون ختم کردیا۔______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts
راولپنڈی مال روڈ پر سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کرنیوالا پی ٹی آئی کا کارکن نکلا؟ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔ عمران خان سے ملاقات کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے عام انتخابات تیسرے مرحلے کے نتائج میں بڑا اپ سیٹ، باغ کے حلقوں کی دلچسپ صورتحال۔ وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر تہران پہنچ گئے۔______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts






