6 Al-Baqrah 8-12
Description
درس قرآن 06
سورة البقرة
آیت: 08 تا 12
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
0:45 پچھلے رکوع کا خلاصہ اور اس رکوع (13 آیات) میں تیسرے گروہ؛ منافقین کی خرابیوں اور امراض کا بیان
6:50 منافقینِ مدینہ کے نفاق کا پسِ منظر اور نفاق کی حقیقت؛ مفادات حاصل کرنے کے لیے بظاہر اسلام قبول کرنا
1236 منافقین کا رسول اللہ ﷺ سے حسد و بغض اور نفاق کا تذکرہ ( وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّقُوۡلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ)
14:32 اللہ اور آخرت پر بظاہر ایمان لانا لیکن رسول اللہ ﷺ سے حسد و کینہ رکھنا، ایسا ایمان معتبر نہیں (وَمَا هُمۡ بِمُؤۡمِنِيۡنَ)
17:10 انبیاء علیہم السلام کی خصوصیت؛ کائنات کے ملکوتی نظام (ڈائنامک سسٹم) کا مشاہدہ
18:07 منافقین کے اَمراض:
پہلا مرض: اللہ اور مسلمان جماعت سے دغا بازی اور دھوکہ دہی (يُخَادِعُونَ اللَّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا)
21:48 دوسرا مرض: شعور (سوچنے سمجھنے) کی صلاحیت سے عاری ہونا (وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ)
24:18 تیسرا مرض: دلوں کی خرابی ، منافقین کے قلوب میں حضور ﷺ کی آمد سے پہلے نفسانی و انفرادی خواہشات کی بیماری تھی اور آپ ﷺ کی آمد کے بعد اللہ نے ان کے مرض میں مزید اضافہ کر دیا (فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا)
33:10 چوتھا مرض: دعویٰ ایمان اور ریاستی معاہدات میں قوم کے سامنے جھوٹ کہنا(وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ)
34:55 ریاستی تشکیل کے امور کی چار بڑی خرابیاں: دغا بازی ، بے شعوری ، دلوں کی خرابی اور قوم سے جھوٹ کہنا نیز یہی چار خرابیاں ریاست کے قیام سے لیکر اب تک برقرار
39:37 منافقانہ طرزِ عمل ہمیشہ مملکت و ریاست کے قیام کے بعد پیدا ہوتا ہے۔
41:41 پانچواں مرض: فساد فی الارض قرآنی اصطلاح ، منافقین کا فساد مچانا اور اسے اصلاح کا نام دینا؛ اس کی بنیادی وجہ (وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ)
44:30 اصلاح اور فساد کی حقیقت ، منافقین کا فسادی رویہ اور اس کا شعور بھی نہ رکھنا ( أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَٰكِنْ لَا يَشْعُرُونَ)
45:15 ریاست کے دشمنوں اور اَغیار سے تعلقات کو حضرت شیخ الہندؒ نے شعر سے واضح کیا ہے۔
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute























